English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایک بحری جہاز کے اخراجات کا ایک بل بنایا جا رہا ہے

القمر

فرینچ رویرا کی ساحلی پٹی پر لاسیوتا شپ یارڈزکی جانب سے ایک بحری جہاز کے اخراجات کا ایک بل بنایا جا رہا ہے مگر کوئی نہیں جانتا کہ یہاں لنگر انداز اس بلند قامت سفید رنگ کے بڑے بحری جہاز، "امورے ویرو”کے اخراجات کا یہ بل کس کو بھیجنا ہے۔

کسٹم حکام نے دو مارچ کو 86 میٹر طویل اس جہاز کو اس وقت روک لیا تھا جب اس کا عملہ رات کے وقت اس بندرگاہ سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا اور اس کی وجہ دو روز پہلے یورپی یونین کی جانب سے ایگور سچن پر عائد کی گئی پابندیاں تھیں جو اس روسی تیل کمپنی روزنیفٹ کے سربراہ ہیں جس پر یو کرین پر روسی حملے کے بعد تعزیریں عائد کر دی گئی ہیں۔

فرانس کی وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ بحری جہاز اس کمپنی کی ملکیت ہے جسے روسی صدر ولادی میر پوٹن کے پرانے اتحادی سچن کنٹرول کرتے ہیں۔ وزارت نے کمپنی کا نام ظاہر کرنے سے انکار کیا۔

تاہم سچن نے روزنیفٹ کے ذریعے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بھیجے گئے ایک بیان میں اس کی تردید کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے