بالی وڈ کی پرفیکٹ جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ فلم نگری کے دو چمکتے ستاروں کی شادی کسی عالی شان ہوٹل میں نہیں بلکہ ممبئی باندرہ کے پالی ہل میں واقع واستو بلڈنگ میں ہوئی۔ رنبیر کپور اس عمارت کی ساتویں منزل پر رہتے ہیں اور عالیہ بھی پانچویں منزل پر مقیم تھیں۔ جمعرات کو دونوں کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں سمیت محدود تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔ شادی کے بعد عالیہ اور رنبیر مداحوں کی جانب سے مبارک بادیں سمیٹ رہے ہیں۔
The post بالی ووڈ کی مشہور شادی appeared first on Khabarwalay.
