سپریم کورٹ کے باہر اسد عمر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جب فواد چوہدری بولنے لگے تو صحافی مطیع اللہ جان نے فواد سے ایک سوال پوچھا جس کا جواب بعد میں دینے کا کہہ کر فواد چوہدری محو گفتگو ہوئے۔
جس کے بعد بحث کا آغاز شروع ہو گیا۔فواد چوہدری نے صحافی کو ٹاوٹ اور جعلی یوٹیوبر کہا جس کے بعد صحافیوں نے احتجاج شروع کر دیا۔ صحافیوں نے فواد چوہدری سے معافی کا مطالبہ کیا لیکن فواد چوہدری پریس کانفرنس چھوڑ کے چلے گئے۔ اس سے قبل بھی فواد چوہدری صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی سے پیش آتے رہے ہیں
فواد چوہدری صحافیوں سے الجھ پڑے
القمر
