English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسجدِ نبوی واقعہ: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف مقدمات سے روک دیا

القمر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسجدِ نبوی واقعے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کے خلاف مقدمات درج کرنے سے اسلام آباد پولیس کو روک دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں۔ جمعرات کو سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ مذہب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا خود توہینِ مذہب ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ہدایت کی کہ مسجدِ نبوی واقعے کی تفتیش کر کے پہلے عدالت کو مطمئن کیا جائے گا۔

اس موقع پر کمرۂ عدالت میں موجود پی ٹی آئی کے درخواست گزار فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اس بات پر قائم ہیں کہ ایک دوسرے کے خلاف مذہبی کارڈ استعمال نہ کریں، حکومت کی طرف سے بھی کمٹمنٹ آنی چاہیے کہ وہ سیاسی طور پر مذہبی کارڈ استعمال نہیں کرے گی۔

یاد رہے کہ حکمران جماعت کے وفد کے دورۂ سعودی عرب کے موقع پر بعض وزرا کے مسجد نبوی پہنچنے پر وہاں موجود افراد نے نعرے بازی کی تھی۔حکومت کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ تحریکِ انصاف کی قیادت کی ایما پر ان کے حامیوں نے مسجدِ نبوی میں نعرے بازی کی جو کہ مقدس مقام کی توہین ہے۔

مذکورہ واقعے کے خلاف سابق وزیرِ اعظم اور تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید سمیت 150 افراد کے خلاف فیصل آباد میں توہینِ مذہب کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو مزید کسی مقدمے سے روک دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے