English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جامعہ کراچی میں سیکیورٹی گارڈز کی طلبا پر تشدد کی ویڈیو وائرل

القمر

کراچی: جامعہ کراچی میں ناتجربہ کار انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات سے طلبہ کو پہنچنے والی اذیت کے ساتھ ساتھ ان کی تذلیل کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

جامعہ کراچی کے ایک داخلی دروازے پر سیکیورٹی اہلکار کی جانب ایک طالب علم پر تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے اور اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار اور طالب کے مابین پارکنگ کے معاملے پر تلخ کلامی شروع ہوئی جس کے بعد سیکیورٹی اہلکار نے اپنی وردی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طالب علم پر تشدد کیا اور اسے دوسرے سیکیورٹی اہلکار کے پاس لے گیا ویڈیو میں ایک طالب علم نے پس پردہ آواز میں گرمی میں کئی کلومیٹر پیدل شعبہ جات تک جانے کا شکوہ کیا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد جامعہ کراچی کے طلباء و طالبات میں شدید غم و غصہ کا شکار ہیں جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سیکیورٹی صورتحال پر انتظامیہ کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

طلبہ اپنے کمنٹس میں لکھ رہے ہیں کہ ایک دھماکا گزشتہ ماہ جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ پر ہوا تھا جبکہ اس کے بعد جب سے جامعہ کراچی کھولی ہے طلبہ پر انتظامیہ روز ایک نیا بم پھاڑ رہی ہے “کبھی دروازوں پر سرچنگ کے نام پر طویل قطاریں، کبھی پیدل میلوں کا سفر اور کبھی کینٹینز کی بندش ” طلبہ روز ایک نئی اذیت سے گزر رہے ہیں۔

دوسری جانب جامعہ کراچی میں طلباء کی نمائندہ تنظیموں نے واقعہ پر احتجاج کا عندیہ دیا ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post جامعہ کراچی میں سیکیورٹی گارڈز کی طلبا پر تشدد کی ویڈیو وائرل appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے