ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیا عدنان صدیقی مسلم لیگ ن لیگ میں شامل ہوگئے؟

ملک کے معروف آرٹسٹ اور ہدایت کار عدنان صدیقی کی مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ تصویر ٹوئیٹر پر شئیر کی گئی ہے۔ تصویر کے ساتھ عدنان صدیقی جانب سے اردو میں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ہمایت کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

“میں پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ایک کامیاب ملک کے طور پر دیکھنے کا شدید خواہشمند ہوں اور یہ صرف مسلم لیگ ن کی قیادت کرسکتی ہے مجھے نوازشریف کی قیادت پر مکمل یقین ہے اس لئے میں نوازشریف کی سپورٹ کا اعلان کرتا ہوں پاکستان کی خاطر!!!”
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ @realadnansadique کے نام سے اس ٹوئیٹر ہینڈل پر صرف 851 فالوروز ہیں اور صرف ایک خوش نصیب کو انہوں فالو کیا ہوا ہے۔ اس اکاؤنٹ کی صحت سے متعلق سوال بھی اٹھتا ہے کہ آیا یہ اصل ہے یا پھر جعلی ہے؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں