بھارت کی سابق اداکارہ ثناء خان نے اپنے شوہر انس سید کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرلی
ہے. بالی ووڈ اور شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر انہوں نے گجرات کے تاجر انس سید سے
شادی کر لی تھی.
ثناء نے جب سے بولی ووڈ انڈسٹری چھوڑی ہے وہ مسلسل اپنے سوشل میڈیا پر حجاب میں
تصویریں لگا رہی ہیں. حج پر جاتے ہوئے اور پھر حج کے بعد بھی تصویریں اپ لوڈ کر
رہی ہیں.
سوشل میڈیا پر صارفین نے ثناء خان پر کڑی تنقید کی ہے کہ وہ اب مذہب کو اپنی تشہیر کے لیے
استعمال کر رہی ہیں. ایک بار جسے کیمرہ کا مزا لگ جاتا ہے وہ کبھی بھی اس کے سحر سے
باہر نہیں آتا اور ثناء خان بھی یہی کر رہی ہیں.
بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثناء خان حج کی سعادت حاصل کریں گی
ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ثناء اور ان کے شوہر بھی مسلسل تصویریں اپ لوڈ کرتے
رہتے ہیں. سب کا مذہب و عقیدت اپنا اپنا ہوتا ہے. انسان کو آزادی ہے کہ وہ جیسے چاہے زندگی
گزارے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ سوشل میڈیا پر چہرہ بدل کے لوگوں کو اپنی طرف دوبارہ
سے راغب کرتی رہیں.