English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلڈ پریشر کی پیمائش ایک کی بجائے دونوں بازوؤں سے کرنی چاہیئے، ماہرین

القمر

ایکسیٹر: سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ فشار خون کی پیمائش ایک بازو کے بجائے دونوں بازوؤں سے کی جانی چاہیئے۔ ماہرین کو ڈر ہے کہ بلڈ پریشر کی پیمائش کا موجودہ طریقہ کار سے ہائپر ٹینشن کے لاکھوں کیسز سامنے آنے سے رہ سکتے ہیں۔

بلند فشار خون دل کے دورے اور فالج کا سبب ہوسکتا ہے۔ یہ دونوں طبی صورت حال دنیا میں سب سے زیادہ اموات کا سبب بنتی ہیں۔

50 ہزار سے زائد افراد پر کی جانے والی تحقیق میں فشار خون کی ایک بازو سے لی جانے والی پیمائش اور دونوں بازوؤں سے لی جانے والی پیمائش کے درمیان فرق کا تجزیہ کیا گیا۔ جب دونوں پیمائشیں لے لیں گئیں تو 12 فی صد مریض جن کو سب اچھا ہے کی رپورٹ دے دی گئی تھی ان کو بلند فشار خون کے مریض کے طور پر دوبارہ شمار کرلیا گیا۔

یونیورسٹی آف ایکسیٹر سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر کرسٹوفر کلارک کا کہنا تھا کہ بلند فشارخون ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کے اتار چڑھاؤ پر توجہ نہ دینا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بازوؤں سے پیمائش کا نہ لیا جانا اور بلند پیمائش کو استعمال کیا جانا نہ صرف نامکمل تشخیص اور بلند فشار خون کے علاج کا سبب بنتا ہے بلکہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو لاحق خطرے کا کم اندازہ سامنے لاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کس کے کس بازو سے بہتر پیمائش لی جاسکتی ہے یہ بتانا ناممکن ہوتا ہے۔ لہٰذا دونوں بازوؤں کو چیک کرنا اہم ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post بلڈ پریشر کی پیمائش ایک کی بجائے دونوں بازوؤں سے کرنی چاہیئے، ماہرین appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے