English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مصر کی پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکواش کے سیمی فائنل میں شکست

القمر

فرانس کے شہر نینس میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چمپیئن شپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا سفر سیمی فائنل مرحلے میں تمام ہوگیا جب کہ اسے ٹاپ سیڈ مصر سے دو کے مقابلے میں ایک سیٹ سے شکست ہوگئی۔

تھرڈ سیڈڈ پاکستان نے جمعے کے روز کوارٹر فائنل میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دی تھی لیکن وہ مصرکی ٹیم کے خلاف ناکام رہا۔

مصر نے ٹائی میں پاکستان پر اس وقت برتری حاصل کی جب کریم الترکی نے حمزہ خان کو 11-8، 11-8، 11-5 سے شکست دی لیکن نور زمان نے پاکستان کو ٹائی برابر کرنے میں مدد کی جب انہوں نے محمد ناصر کو 11-3، 7-11، 11-3، 11-6 سے زیر کیا۔

اس صورتحال کے بعد محمد زکریا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں پاکستان کی تمام امیدیں اصحاب عرفان سے وابستہ تھیں لیکن اصحاب عرفان 6-11،11-7، 11-13، 8-11. سے ہار گئے۔

جمعے کے روز پاکستان کے نور زمان نے بھارت کے کرشنا مشرا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے ہرایا تھا۔

نور زمان نے بھارتی حریف کو 12-14، 8-11، 4-11 سے شکست دی تھی۔

اسی طرح پاکستان کے حمزہ خان نے بھارت کے ارناوو سارن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی تھی۔

پانچ سیٹ پر مشتمل میچ کے پہلے اور دوسرے سیٹ میں حمزہ خان نے حریف کو 6-11 اور 10-12 سے مات دی تھی۔

پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں حمزہ خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو 5-11 سے شکست دی تھی۔

منبع: ڈان نیوز

The post مصر کی پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکواش کے سیمی فائنل میں شکست appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے