English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیرہ نور کو کراچی میں‌ سپرد خاک کر دیا گیا

القمر

پاکستان کی معروف گلوکارہ اورپلےبیک سنگرنیرہ نورکراچی میں انتقال کرگئیں۔۔ کینسرکے
عارضے میں مبتلانیرہ نورعلالت کےباعث کراچی کےمقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔
ان کی منفرد آواز پاکستانی موسیقی کی پہنچان ہے۔۔۔نیرہ نورنےانیس سوپچاس میں بھارتی ریاست
آسام میں آنکھ کھولی۔

نیرہ نور بلبل پاکستان کی تدفین آج شام کراچی میں ہوگی

خاندان کےہمراہ پاکستان منتقل ہونےکےبعد کراچی میں سکونت اختیارکی۔ انہوں نے اپنی گلوکاری
کے لیے ہمیشہ نہایت خوبصورت شاعری کا انتخاب کیا۔
بلبل پاکستان نےمتعدد ٹی وی سیریلز کے لیے بھی گیت گائےان کے گائے ملی نغمے بھی بہت مشہور
ہوئے۔ بہترین خدمات پر لیجنڈ گلوکار نیرہ نوراعزازات سے بھی نوازاگیا۔ ڈیفنس کراچی کی جامع
مسجد ڈیفنس یثرب میں نمازجنازہ کے بعد انہیں سپرد خاک کردیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے