English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جمیل فاروقی گرفتا، اشتعال انگیزی پھیلانے والے دیگر اینکر روپوش

القمر

تحریک انصاف کے سیاسی کارکنوں کی زبان بولنے والے اینکر اور یوٹیوبر جمیل فاروقی کو
کراچی میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔
جمیل فاروقی کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹے الزامات لگانے کا مقدمہ 701/22
تھانہ رمنا میں درج ہے۔
ملزم نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹا الزام لگایا تھا کہ ملزم شہباز شبیر پر
پولیس نے جسمانی اور جنسی تشدد کیا۔
اشتعال انگیز، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے
کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

عدالت کی مدد کو تیار ہوں میرا مجرمانہ ریکارڈ نہیں، عمران خان

بدقسمتی سے پاکستان میں بیشتر اینکرز نے سیاسی لائنز پکڑ لی ہیں. ان میں‌ بعض سستی شہرت
اور یوٹیوب پر زیادہ فالورز کے حصول کے لیے کچھ زیادہ ہی آگے نکل گئے ہیں.
صحافت چھوڑ کر سیاسی جماعتوں‌ کے ساتھ منسلک ہو گئے ہیں. پہلے کسی اور جماعت کی
حمایت کیا کرتے تھے اب زیادہ تر تحریک انصاف کے ساتھ جڑ‌گئے ہیں.
عمران خان بھی تقریبات میں اپنی تقریر سے پہلے بعض‌ صحافیوں سے جوشیلی تقریر کراتے
ہیں جو سوشل میڈیا پر وائر ہو جاتی ہیں‌ اسی چیز کی کشش اور لوگوں‌ کو بھی ایسا کرنے پر
مجبور کرنے لگی ہے.
بعض‌ ابن الوقت قسم کے لوگ ہوتے ہیں جو حالات کی نزاکت کو جانچتے ہوئے پہلے ہی پاکستان
سے باہر چلے گئے ہیں اور کچھ روبوپس ہو چکے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے