English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی وزیرستان میں 3 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے مفلوج ہوگیا

القمر

شمالی وزیرستان میں ایک تین ماہ کا بچہ وائلڈ پولیو وائرس سے مفلوج ہو گیا اور یہ اس سال ملک میں موذی بیماری کا 18واں کیس ہے۔

اس سے قبل لکی مروت میں پولیو وائرس کے دو کیسز سامنے آئے تھے، بچوں کو معذور بنانے والی اس بیماری کے دیگر 16 کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ ہفتے کراچی میں پولیو وائرس کے ایک مثبت ماحولیاتی نمونے کا پتہ چلا تھا، اس کے علاوہ بنوں، پشاور، سوات اور لاہور سے بھی چار دیگر نمونے رپورٹ ہوئے تھے، کراچی پولیو وائرس کا ذخیرہ ہے کیونکہ یہاں ملک بھر سے مختلف علاقوں سے لوگ آ کر آباد ہوتے اور اس کا شمار ان علاقوں میں ہوتا ہے جو وائلڈ پولیو وائرس کی منتقلی کے زیادہ خطرے کی زد میں ہیں۔

غیرمعمولی سیلاب سے پیدا ہونے والا انسانی بحران مستقبل قریب میں کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں کے لیے سنگین چیلنجز کا باعث بنے گا کیونکہ لاکھوں لوگ سیلاب سے بے گھر ہو چکے ہیں اور وہ شہری علاقوں میں پناہ لینے کے لیے نقل مکانی کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا کہ انتہائی موسمی حالات کے باوجود پاکستان پولیو پروگرام نے جہاں بھی ممکن ہوا حفاظتی ٹیکوں کی مہم چلائی اور یہ پروگرام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی مہم کو جلد از جلد شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ملک میں پولیو وائرس کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

دریں اثنا، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ اس پروگرام نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک کے 32 اضلاع میں ہیلتھ کیمپ قائم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہیلتھ کیمپ بالخصوص آبی بیماریوں اور جلد کی بیماریوں کے حوالے سے بنیادی طبی خدمات فراہم کریں گے، ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ تمام معمول کے امیونائزیشن اینٹی جینز بھی ہدف بنائے گئے بچوں اور حاملہ خواتین کو فراہم کیے جائیں گے۔

منبع: ڈان نیوز

The post شمالی وزیرستان میں 3 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے مفلوج ہوگیا appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے