ماضی کی معروف اور پرکشش اداکارہ کی یاد پھر ستانے لگی ہے۔ نازلی کے فلمی نام سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی نیئر سلطانہ نے ہدایت کار انور کمال پاشا کی 1955 میں فلم ”قاتل“ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔
نیئر سلطانہ اور درپن کی جوڑی فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگی میں بھی سپرہٹ رہی۔ درپن اور نیئر سلطانہ کو سنیما اسکرین کی حسین ترین جوڑی ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔
باجی، سہیلی اور گھونگھٹ جیسی فلموں کی ہیروئن نیئر سلطانہ کے کیرئیرکا دوسرا دور کریکٹر ایکٹریس کا تھا جس میں اُنہوں نے خود کو منوایا اور ملکہ جذبات کہلائیں۔
نیئرسلطانہ کینسر کے جان لیوا مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 27 اکتوبر 1992 اپنے شوہر کے پہلو میں ابدی نیند سوگئیں۔ آج پھر ان کے مداح کے دلوں میں ان کی یاد ستانے لگی ہے۔
نیر سلطانہ کی یاد 30 سال بعد بھی کم نہ ہوسکی
القمر
