English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ففٹی ففٹی کے اسماعیل تارا انتقال کرگئے

القمر

ماضی کے ففٹی ففٹی کو ففٹی ففٹی سے مشہور کرانے والے اسماعیل تارا کراچی میں انتقال کرگئے۔ اسماعیل تارا اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں جمعرات کی شب انتقال کر گئے۔ تھکے ہارے لوگوں کو شام تفریح فراہم کرانے والے اس پروگرام ففٹی ففٹی کو کئی مرتبہ کاپی کرنے کی کوششیں ہوئیں لیکن سب ناکام رہیں۔
اسماعیل تارا نے اسٹیج، ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن وہ کبھی بھی ففٹی ففٹی کے سحر سے باہر نکل نہیں پائے ان کے چاپنے والوں زہنوں میں وہی ففٹی ففٹی کے ماجد جہانگیر اور اسماعیل تارا کے خاکے چلتے رہتے تھے۔
جس طرح ففٹی ففٹی کا کوئی متبادل پیش نہیں کرسکا اسی طرح اسماعیل تارا کی کمی بھی شائد کوئی پوری نہ کرسکے گا۔ پروردگار مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ الہی آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے