English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سجل علی نے شادی کو رسک قرار دے دیا

القمر

اداکارہ سجل علی کہتی ہیں شادی چاہے پسند کی ہو یا والدین کی پسند کی، دونوں صورتوں میں یہ ایک بڑا رسک ہے۔
سجل علی نے اپنی برطانوی فلم کی نمائش کے لیےجدہ میں ہونے والے’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کی۔
سجل علی نے ایک انٹرویو میں شادی سے متعلق کہا
وہ ذاتی طور پر صرف محبت کی شادیوں کو زیادہ بہتر سمجھتی ہیں۔ لو ہو یا ارینج، شادی ایک رسک ہے۔
فلم جمائمہ میں سجل علی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم میں جمائما کی عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی ہے۔ یہ فلم پاکستان میں گھر والوں کی پسند سے شادی کرنے کی روایت سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔اس فلم کو 27 جنوری کو برطانیہ کے سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
سجل علی کی اپنی شادی احد علی کے ساتھ زیادہ عرصہ نہیں چل سکی۔ انہیں پاکستان فلم انڈسٹری کا خوبرو جوڑا قرار دیا جاتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے