English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیج اداکارہ ثمر رانا لاہور میں گرفتار

القمر

اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو فراڈ کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ثمر رانا کو تھانہ اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن نے گرفتار کیا ثمررانا پر چھبیس لاکھ روپے کے فراڈ کا کیس تھا جس کی ضمانت ہائی کورٹ سے منسوخ ہوئی۔ ثمر رانا نے ضمانت حاصل کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جسے جج نے مسترد کردیا۔ لٹن روڈ خواتین کی حوالات بند کردیا ۔پولیس حکام کے مطابق اداکارہ ثمر رانا نے شہری سید کلیم علی شاہ سے مکان فروخت کرنے کے لئے چھبیس لاکھ روپے لئے اور گھر نہ دیا، جس پر اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا اور پھر جب تفتیش شروع ہوئی تو معلوم ہوا کہ ثمر رانا کیخلاف مختلف تھانوں میں فراڈ کرنے پر 10 سے زائد ایف آئی آرز درج ہوچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے