ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملائکہ اروڑا نے ارباز خان سے طلاق کی وجہ بتادی

ملائکہ اروڑا کے نئے ڈیجیٹل شو ’موونگ اِن ود ملائکہ‘ کی پہلی قسط میں ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان ان کی مہمان بنیں جنہوں نے ناصرف اپنی زندگی سے متعلق بات کی بلکہ ملائکہ کی زندگی کے چند راز بھی اگل دیے۔ ملائکہ نے بتایا ‘میری شادی کافی چھوٹی عمر میں ہوگئی تھی، میں شادی کرنا چاہتی تھی کیونکہ کسی طرح مجھے اپنے گھر سے باہر نکلنا تھا۔

فرح چاہے آپ یقین کریں یا نہیں، وہ میں تھی جس نے ارباز کو شادی کی پیشکش کی تھی’۔ارباز سے کہا میں تم سے شادی کرنا چاہتی ہوں ، کیا تم تیار ہو؟، جواب میں ارباز میری طرف بڑھا اور پیار سے کہا تم بس جگہ اور دن منتخب کرلو’۔اپنی طلاق کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے ملائکہ کا کہنا تھا کہ ‘ارباز بہت ہی اچھا انسان تھا، دراصل ہم دونوں ہی کم عمر تھے، ہم چیزوں کو سمجھ نہیں سکے۔ ملائکہ اروڑا نے بتایا کہ فلم دبنگ کی ریلیز تک سب کچھ ٹھیک تھا لیکن بعد میں چیزیں خراب ہوئیں، ہم چڑچڑے ہوگئے، ہم منفی سوچ رکھنے لگے تھے، ایک دوسرے سے جھگڑتے رہتے تھے، اسی لیے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں