English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی ائیرلائنز نے ماہرہ خان کا بیگ گم کردیا

القمر

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے شکایت کی ہے کہ سعودی ائر لائنز نے ان کا بیگ گم کردیا ہے۔
اداکارہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ مجھے سعودی عرب آئے تین دن گزر چکے ہیں اور میرا ایک بیگ سعودی ائر لائنز نے گم کردیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ دن میں متعدد مرتبہ معلومات لینے کے باوجود میرے سوٹ کیس کے متعلق مجھے کوئی اپڈیٹ نہیں دی گئی۔ماہرہ خان نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس ٹویٹ کے ذریعے سعودی ائر لائنز والے مجھے جلد جواب دیں گے۔اداکارہ نے اپنے اپنی ٹویٹ میں ائر لائنز کے آفیشل اکاونٹ کو مینشن بھی کیا ہے۔ماہرہ خان ان دِنوں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں گزشتہ رات ان کی ملاقات ہریتک روشن سے بھی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے