English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے شراب کی بڑی برانڈ متعارف کرادی

القمر

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان نے بھارت میں دنیا کی مقبول ترین شراب کا برانڈ کا متعارف کروا دیا۔
آریان خان نے فلم کے بعد بزنس کی دنیا میں بھی پہلا قدم رکھ دیا، آریان خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر بھارت میں ایک مقبول ترین برانڈ متعارف کر نے جا رہے ہیں۔آریان نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اس لگژری برانڈ کو متعارف کرانے میں 5 سال کا عرصہ لگا۔ آخر کار یہ D’YAVOL حاضر ہے۔‘بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان اپنے نئے کاروبار کے ذریعے بھارت میں نئی واٹکا لائن کو متعارف کروانے جارہے ہیں، ساتھ ہی وہ اس نام سے ملبوسات بھی متعارف کروائیں گے جن میں شرٹس، جیکٹ، کورٹس اور ہوڈیز شامل ہوں گی۔بھارتی میڈیا کو دیئے انٹرویو میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے کہا کہ ان کے والدین نے ان کے نئے کاروبار کے لیے ان کے ساتھ بہت تعاون کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دن میں صرف 4 سے 5 گھنٹے سوتے ہیں اور باقی وقت صرف کام کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے