English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کووڈ کا خطرہ: بھارتی ایئرپورٹس پر 2 فی صد بین الاقوامی مسافروں کی جانچ شروع، منفی کرونا ٹسیٹ کے نفاذ پر غور

پڑوسی ملک چین میں کیسز میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے، بھارت کے وزیر صحت نے جمعرات کو کہا تھاکہ کووڈ کے خطرے کے پیش نظر ملک کے ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی مسافروں کی ’رینڈم‘ جانچ شروع کر دی ہے۔

بھارت کی حکومت اس بارے میں بھی غور کر رہی ہے کہ جن ملکوں میں کرونا وائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں وہاں سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ کامنفی ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا جائے۔

کووڈ کی روک تھام کے لیے چین کی حالیہ سخت لاک ڈاون کی پالیسی میں مسئلہ کیا ہے؟





please wait



No media source currently available

بھارت کے وزیر صحت نے جمعہ کو براڈکاسٹر نیوز ایکس کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا’’اگلے ایک ہفتے میں، ان ممالک کی نشاندہی کر دی جائے گی جہاں آج کل عالمی وبا کے زیادہ مریض سامنے آ رہے ہیں‘‘۔

وزیر منسکھ منڈاویہ نے کہا۔’’وہاں سے جو لوگ بھارت آتے ہیں انہیں اپنی کووڈ۔ 19 کے ٹیسٹ کی رپورٹس اپ لوڈ کرنی ہوں گی جس کے بعد ہی انہیں آنے کی اجازت دی جائے گی‘‘۔


 چین میں COVID-19 کے سخت ضوابط میں اچانک نرمی کے بعد مریضوں میں اضافہ ہو ہے۔

 چین میں COVID-19 کے سخت ضوابط میں اچانک نرمی کے بعد مریضوں میں اضافہ ہو ہے۔

منڈاویہ نے کہا کہ مسافروں کو اپنی رپورٹیں سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنی ہوں گی اور لینڈنگ کے وقت تھرمل اسکریننگ سے گزرنا ہوگا۔

منڈاویہ نے جمعرات کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ بھارت ، رینڈم طور پر اپنے ہوائی اڈوں پر پہنچنے والے 2 فیصد بین الاقوامی مسافروں کی کووڈ۔19 کے سلسلے میں جانچ شروع کر دے گا۔

یاد رہے کہ بھارت دنیا کا دوسرا ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔


ایک ہندو یاتری خاتون کلکتہ کے قریب دریائے گنگا کے پانی سے منہ دھو رہی ہے۔ ہندوؤں کے عقیدے میں یہ مقدس پانی ہے جس میں بیماریوں سے شفا موجود ہے۔ 14 جنوری 2022

ایک ہندو یاتری خاتون کلکتہ کے قریب دریائے گنگا کے پانی سے منہ دھو رہی ہے۔ ہندوؤں کے عقیدے میں یہ مقدس پانی ہے جس میں بیماریوں سے شفا موجود ہے۔ 14 جنوری 2022

اس ہفتے کے شروع میں، بھارتی حکومت نے اپنی ریاستوں سے کہا تھا کہ وہ وائرس کی کسی بھی نئی قسم کے ابھرنے پر نظر رکھیں اور چین سمیت دنیا کے دیگر حصوں میں کووڈ۔19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ وہ لوگوں پرہجوم علاقوں میں ماسک پہننے کی تاکید کریں۔

یہ رپورٹ رائٹرز اور اے پی کی معلومات پر مبنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے