پورا سال شوبز شخصیات اور سیاستدانوں سمیت دیگر افراد کی ایسی ویڈیوز کلپس بھی وائرل ہوتی رہیں کہ جنہیں دیکھ کر شائقین پورا برس بےحد محظوظ ہوتے رہے ہیں ۔
آجکل کے برق رفتار دور میں سوشل میڈیا کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے اور اسی لئے سوشل میڈیا کے اس دور میں کئی لوگ صرف چند سیکنڈز کی ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد راتوں رات ہی اسٹار بن جاتے ہیں ، سال 2022 میں بھی چند افراد کی ایسی ہی ویڈیوز کلپس وائرل ہوئیں ہیں کہ جس کے بعد وہ اسٹار بن گئے ۔
ہم کچھ ایسی ہی ویڈیوز کی فہرست دے رہے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر سال بھر لوگ لطف اندوز ہوتے رہے ہیں ۔
اداکارہ آمنہ
میزبان و ماڈل اداکارہ آمنہ ملک نے مارچ میں اپنی ایک ویڈیو میں کسی بھی ہدایت کار ، اداکارہ ،اداکار یا کسی بھی پروڈیوسر کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں صرف ثنا جاوید ہی نہیں کئی اداکارائیں بھی ان کی طرح ’بد تمیز‘ ہیں ۔
میک اپ آرٹسٹ و ماڈل نادیہ حسین
ماڈل و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے ایک پروگرام میں نئی نسل کی ماڈلز کو ’ان پڑھ‘ اور اعلیٰ طبقے سے تعلق رکھنے کا طعنہ دیا تھا ، جس پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا ملک چھوڑنے کا اعلان
مذہبی اسکالر مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تیسری بیوی دانیہ ملک کی جانب سے سنگین الزامات عائد کیے جانے کے بعد مئی کے وسط میں ہی ملک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی ۔
ان کی مذکورہ ویڈیو کے 3 ہفتوں بعد ہی وہ جون میں انتقال کر گئے تھے ۔
اداکارہ عائشہ عمر
سینیئر اداکار و میزبان نعمان اعجاز کو اداکارہ عائشہ عمر سے پروگرام کے دوران ’جنسی ہراسانی‘ کے معاملے پر نامناسب انداز میں سوال کرنے کی ویڈیو اپریل میں وائرل ہوئی تھی ، جس پر نعمان اعجاز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔
ناروے کے ڈانسرز کا ’کنا یاری‘ پر رقص کی ویڈیو وائرل
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور بلوچی گانے ’کنا یاری‘ پر یورپی ملک ناروے کے ڈانسرز کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور لوگوں نے ان کی تعریفیں بھی خوب کی تھیں، بعد ازاں مذکورہ ڈانسر گروپ پاکستان کے دورے پر بھی آیا تھا۔
میزبا ن ندا یاسر
ندا یاسر کی جانب سے جون میں ایک مرد مداح کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا ۔
بچے کو تھپڑ مارنے کی خاتون رپورٹر کی ویڈیو
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رپورٹنگ کے دوران شرارتیں کرنے والے لڑکے کو خاتون رپورٹر کی جانب سے تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور لوگوں نے رپورٹر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
Oye naa karo 😂 pic.twitter.com/6W7F1CVIgR
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) July 11, 2022
بلوچستان میں سیلاب سے تباہی
جولائی میں صوبہ بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کی ویڈیوز وائرل رہیں ، وہ پہلا صوبہ بنا تھا کہ جہاں بارشوں اور سیلاب نے مظالم ڈھائے تھے ۔
#Floods played havoc in #Lasbella #Balochistan… hundreds stranded in floods, thousands made homeless pic.twitter.com/4pEqseNnMl
— Quetta Voice (@VoiceQuetta) July 26, 2022
سیلاب کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں سے متعدد ویڈیوز سامنے آئیں، جنہیں دیکھ کر اہل دل آبدیدہ ہوگئے تھے
A #flood affectee’s appeal..Three days on, none came, no helicopter, a #child died, others are at risk #Balochistan #floods pic.twitter.com/V0kEF8YSge
— Quetta Voice (@VoiceQuetta) July 27, 2022
سیلاب سے متاثرہ ماں کی 8 بچوں میں روٹی تقسیم کرنے کی ویڈیو
رواں برس سندھ میں آنے والے سیلاب کے بعد اگست میں سندھ کے شمالی ضلع لاڑکانہ کی ایک ماں کی جانب سے 2 روٹیوں کو 8 بچوں میں تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، جس کو دیکھ کر لوگ اشکبار ہوگئے تھے ۔
لاڑکانہ ۔۔ دو روٹی ۔ آٹھ بچے ۔ سیلاب متاثرین کی کہانی 🥲 ماں نے روٹی کے آٹھ ٹکرے کرکے بچوں کو کھلائے۔ #FloodinPakistan #Sindhfloods pic.twitter.com/7b7hoUY2Qm
— Sanjay Sadhwani (@sanjaysadhwani2) August 26, 2022
خیبرپختونخوا کے علاقے کوہستان میں سیلاب کے دوران پھنس کر مدد کا انتظار کرنے والے 4 دوستوں کی تصویر اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جو بعد ازاں سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے ۔
A heart-wrenching photo of six persons stranded in the middle of river before they drowned in Kohistan Dubair river. @tomthehack @Dastageer11 @CSKPOfficial @Xadeejournalist @hyzaidi @HamidMirPAK @ClimateChangePK @dawn_com @itsmeayazkhan #Flood #flashflood pic.twitter.com/J37gPUVs9F
— Umar Bacha (@Umar_Shangla) August 25, 2022
وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب کی تباہیوں کے بعد ستمبر میں خیبرپختونخوا کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے جرمنی سے گھومنے کے لیے آنے والے سیاحوں کے ساتھ جرمن زبان میں بات چیت کی تھی اور ان کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔
Prime Minister Shehbaz Sharif spoke to German tourists during his trip to Swat. Prime Minister has assured stranded individuals will be provided all amenities on priority basis. #HelpThemRise pic.twitter.com/XajPKbTGGq
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) August 31, 2022
ستمبر میں سوشل میڈیا پر سیلاب متاثرہ ایک بچی کی ویڈیو نے لوگوں کے ضمیر کو جنجھوڑا تھا، مذکورہ ویڈیو میں بچی اپنے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیے جانے کا شکوہ کرتی دکھائی دی تھیں۔
میرے دیس کی بیٹی،
کہہ رہی ہے کہ کھانا پھینک کر دیتے ہیں
ہم کتے تو نہیں ہیں
اس طرح تو کتوں کو بھی نہیں کھانا دیا جاتا
کیا ہم کتے ہیں؟
😢💔 pic.twitter.com/KDPDDonSgu— Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ (@NoorulHudaShah) September 6, 2022
اداکار احمد علی اکبر کی جانب سے میزبان و کامیڈین احمد علی بٹ کو ہم ایوارڈز کی تقریب میں تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو ستمبر میں خوب وائرل رہی تھی ۔
’میرا دل یہ پکارے آجا‘گانے پر ڈانس کی ویڈیو
ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ’اوئے عائشہ‘ کے نام سے ویڈیوز بنانے والی عائشہ عرف مانو نے اکتوبر میں شادی کی تقریب میں لتا منگیشکر کے پرانے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے ریمکس پر منفرد انداز میں ڈانس کرکے جہاں شادی کی تقریب میں مہمانوں کو محظوظ کیا تھا ، وہیں ان کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی اور وہ اسٹار بن گئیں ۔
لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکاراؤں کے ڈانس
پاکستان کے معروف ترین ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی 21 ویں سالانہ تقریب میں شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر عروہ حسین اور حمیمہ ملک کی جانب سے کی گئی ڈانس پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں اور لوگوں نے ان پر طرح طرح کے تبصرے بھی کیے تھے۔
