English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماسک پہننے سے استثنیٰ فراہم کرنے پر  جرمن ڈاکٹر کو جیل کی سزا

2022 بھی رخصت ہوا اور کہتے یہی ہیں کہ گیا وقت واپس نہیں آتا مگر کرونا وائرس ہے کہ گزشتہ تین سال سے بار بار نئی صورتیں اختیار کرکے ابھر آتا ہے اور زندگی درہم برہم کر دیتا ہے۔

اس وائرس کے ساتھ سب سے بڑی پابندی یہ آئی کہ آپ ہر وقت منہ پر ایک نقاب پہننے پر مجبور ہوگئے۔ کیونکہ اس وائرس سے بچاؤ کا فوری طریقہ ماسک کا استعمال ہی ہے جسے ایک عرصے تک سب لوگوں کے لیے ہر مقام پر پہننا لازمی قرار دیا گیا۔

پابندی کوئی بھی ہو کھلنے لگتی ہے۔ یہی سب ماسک کی پابندی کے ساتھ بھی ہے۔ اب اگرچہ کچھ خاص مقامات کے علاوہ ماسک پہننا لوگوں کی اپنی صوابدید ہے مگران دنوں میں بھی جب کووڈ کی وبا زوروں پر تھی، کچھ لوگ کوشش کرتے رہے کہ انہیں ماسک کی پابندی نہ کرنی پڑے۔ اس کے لیے انہوں نے اپنے معالجوں کا بھی سہارا لیا مگر وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ ان کے معالج کو اس کے نتايج بھی بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔


جرمنی: میونخ کے شہر کے قریب واقع ایک طبی مرکز میں آسٹرا زینیکا کرونا وائرس ویکسین کا ایک سرنج تیار کیا جا رہا ہے (فائل فوٹو)

جرمنی: میونخ کے شہر کے قریب واقع ایک طبی مرکز میں آسٹرا زینیکا کرونا وائرس ویکسین کا ایک سرنج تیار کیا جا رہا ہے (فائل فوٹو)

اس نئے سال کے دوسرے دن یعنی پیر کے روز جرمنی میں ایک ڈاکٹر کو دو سال اور نو ماہ کی سزا سنائی گئی ہے کہ انہوں نے کووڈ 19 کی وبا کے دوران چار ہزار سے زیادہ لوگوں کو ماسک پہننے سے استثنیٰ فراہم کیا۔

منگل کے روز جنوبی شہر وائن ہائم میں ایک مقامی عدالت نے ایک ایسی ڈاکٹر کو سزا سنائی جنہوں نے جرمنی میں لوگوں کو صحت کے غلط سرٹیفیکیٹ فراہم کیے جبکہ ان لوگوں میں ایسے بھی تھے جنہیں انہوں نے نہ کبھی دیکھا اور نہ ان کا معائنہ کیا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران ڈاکٹر کا مؤقف تھا کہ ماسک لوگوں کی صحت کے لیے مضر ہے۔

ڈاک کے ذریعے لاہوریوں کو ماسک کیوں مل رہا ہے؟





please wait



No media source currently available

بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ ماسک کی پابندی کے لیے قانون کس قدر سنجیدہ ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ اس ڈاکٹر کو عدالت نے تین سال تک کام کرنے سے روک دیا ہے اور28 ہزار یورو یعنی تقریباً ساڑھے 29ہزار ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے جو انہوں نے لوگوں کو صحت کے یہ سرٹیفیکیٹ مہیا کرنے کے عوض وصول کیے۔ اور ان کے دفتر کے اسسٹنٹ کو 2,700 یورو کا جرمانہ کیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کے وکلا کا کہنا ہے کہ وہ سزا کے خلاف اپیل کریں گی۔

کرونا سے بچاؤ کے لیے جرمنی میں ماسک کی تیاری۔ فائل فوٹو

کرونا سے بچاؤ کے لیے جرمنی میں ماسک کی تیاری۔ فائل فوٹو

ڈاکٹر کے درجنوں حامی ہائیڈلبرگ کے شمال میں وائن ہائم کی اس عدالت کے باہر، ڈاکٹر کو سنائی جانے والی سزا اور جرمنی میں کووڈ کی پابندیوں کے خلاف احتجاج کے لیے جمع ہو گئے

جرمنی میں گزشتہ سال بہت سے مقامات پر کمروں کے اندر بھی ماسک پہننے کی پابندی ختم کر دی گئی تھی مگر طویل سفر کے دوران ریلوں میں، ڈاکٹروں کے کلینکس، ہسپتالوں، نرسنگ ہومز اورمقامی ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہوئے ماسک پہننا اب بھی لازمی ہے۔

(اس خبر میں معلومات اے پی سے لی گئی ہیں)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے