English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشہور گلوکارہ کی بلی 22 ارب روپے سے زیادہ کی مالک

القمر

معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی بلی اولیویا بینسن نے دنیا کے تیسرا امیر ترین پالتو جانور کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل اباؤٹ کیٹس ڈاٹ نے ایک فہرست جاری کی ہے کہ جس میں مشہور پالتو جانوروں اور ان کے مالکان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کا تجزیہ کرکے تخمینہ لگایا گیا تھا کہ ہر جانور فی انسٹاگرام پوسٹ پر کتنے روپے کما سکتا ہے ۔

اولیویا بینسن کے معاملے میں انسٹاگرام سے باہر کی دنیا کے پراجیکٹس کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے اور تخمینہ لگایا گیا ہے کہ یہ بلی 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز (22 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کی مالکن ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اولیویا نے انسٹاگرام سے باہر کی دنیا میں بے مثال کامیابی حاصل کی ہے اور ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ متعدد میوزک ویڈیوز کا حصہ بن کر دولت کمائی ہے ۔

یہ بلی متعدد اشتہارات کا بھی حصہ بنی ہے جب کہ سوشل میڈیا پر بہت ہی مقبول بھی ہے جہاں اس کے نام سے متعدد فین کلبز بھی موجود ہیں۔

مگر اس فہرست میں نمبرون پوزیشن ایک جرمن شیپرڈ کتے Gunther VI نے حاصل کی ہے جو ایک 50 کروڑ ڈالرز مالیت کے ٹرسٹ سے مستفید ہورہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے