English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تنازعات کی زد میں رہنے والی اداکارہ راکھی ساونت گرفتار

بھارت میں تنازعات کا شکار رہنے والی اداکارہ راکھی ساونت کو جمعرات کو ممبئی میں امبولی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شرلین چوپڑا نے راکھی ساونت کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

اداکارہ شرلین چوپڑا نے اپنے ٹوئٹ میں راکھی ساونت کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی جریدے ‘انڈیا ٹوڈے’ کے مطابق گزشتہ برس شر لین چوپڑا نے جنسی ہراسانی سے متعلق معروف ہدایت کار ساجد خان کے خلاف بیان جاری کیا تھا جس پر راکھی ساونت نے شر لین کو برا بھلا کہا تھا۔

شرلین چوپڑا نے 29 اکتوبر 2022 کو ساجد خان کے خلاف بیان جاری کیا تھا بعدازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان ساجد خان کی حمایت کر رہے ہیں۔

راکھی ساونت نے ساجد خان کی حمایت کرتے ہوئے شرلین چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

راکھی ساونت نے کہا تھا کہ پولیس کو معلوم ہے کہ کس شکایت میں میرٹ ہے اور کس میں نہیں۔ بعدازاں شرلین نے راکھی کے خلاف مبینہ ہتک عزت کی شکایت درج کرائی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت کے مقبول ترین رییلٹی شو ‘بگ باس’ کے سیزن 16 میں بھارتی ہدایت کار اور فلم ساز ساجد خان بھی شو کا حصہ تھے۔


راکھی ساونت نے اپنے نام میں اضافہ کیا ہے۔

راکھی ساونت نے اپنے نام میں اضافہ کیا ہے۔

ساجد خان کو بگ باس میں شامل کرنے پر سلمان خان اور شو کی انتظامیہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سن 2018 میں متعدد خواتین نے ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔ ان خواتین میں اداکارہ سلونی چوپڑا، مندنا کریمی سمیت ایک خاتون صحافی شامل تھیں۔

ان الزامات کے بعد ساجد خان کو فلم ‘ہاؤس فلم 4’ کی ہدایت کاری سے سبک دوش ہونا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ راکھی ساونت نے حال ہی میں عادل خان درانی سے شادی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے