English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی کا مینز کرکٹ ٹیم آف دی ائیر کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے مینز کرکٹ ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے مینز کرکٹ ٹیم آف دی ائیر کیلئے ٹیم میں شامل واحد پاکستانی بابراعظم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، شریاس آئیر، ٹام لیتھم، سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

اعزاز ملنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ان کی فیملی نے اس اعزاز پرخوشی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب ویمنز ون ڈے ٹیم اف دی ائر میں کوئی پاکستانی لڑکی جگہ پانے میں ناکام رہی، ویمنز ٹیم کیلئے بھارت کی ہرمن پریت کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی تین تین،آسٹریلیا اور انگلینڈ کی دودو جبکہ نیوزی لینڈ کی ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے