English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار وائٹ کارڈ لہرادیا گیا

لزبن:فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار وائٹ کارڈ لہرادیا گیا،

کھلاڑیوں کی جانب سے فال کیے جانے پر ریفری کی جانب سے پیلا یا سرخ کارڈ دکھایا جاتا ہے مگر گزشتہ دنوں ایک خاتون ریفری کیٹرینا کیمپوز نے سفید کارڈ دکھادیا،21جنوری کو اسپورٹنگ لزبن اور بینفیسا کے ویمنز میچ میں پہلا ہاف ختم ہونے والا تھا تو ڈگ آﺅٹ میں بیٹھا ایک شخص بیمار ہوگیا۔

اس موقع پر دونوں ٹیموں کے میڈیکل عملے میں شامل افراد تیزی سے اس کی جانب بڑھے اور ریفری نے ان کی اسپورٹس مین اسپرٹ کو سراہنے کیلیے سفید کارڈ نکال کر لہرایا،مقصد کسی میچ کے دوران ٹیموں کے فیئر پلے کو سراہنا تھا تاکہ فٹبال کی اخلاقی اقدار کو بہتر انداز میں پیش کیا جاسکے،اس کارڈ کو سب سے پہلے پرتگال میں متعارف کرایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے