English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلش بیٹر ایلکس ہیلز کا بنگلادیش کیخلاف سیریز کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

لندن:نگلش بیٹر ایلکس ہیلز نے نیشنل ڈیوٹی پر پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش بیٹر ایلکس ہیلز بنگلا دیش کے خلاف سیریز نہیں کھیلیں گے بلکہ سیریز کے بجائے وہ پی ایس ایل میں شرکت کریں گے،ایلکس ہیلز پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی نمائندگی کریں گے، انہیں پی ایس ایل کھیلنے کے مجموعی طور پر ایک لاکھ 80ہزار ڈالر ملیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کو یکم سے 14مارچ تک بنگلا دیش سے سیریز کھیلنی ہے،بغیر کنٹریکٹڈ پلیئر ہونے پرہیلز کو ون ڈے کے 5ہزار اور ٹی ٹوئنٹی کے ڈھائی ہزار پاﺅنڈز ملنا تھے،پی ایس ایل کے میچز مِس کرنے پر ایلکس ہیلز کو بڑی رقم سے محروم ہونا پڑ سکتا تھا،واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں سیزن 13فروری سے شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے