English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حفیظ نے کامران اکمل کو سربراہ جونیئر سلیکشن کمیٹی بنائے جانے پر کیا کہا؟

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کامران اکمل کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس فیصلے کو درست قرار دیا.

30جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ڈسٹرکٹ اور ریجنل جونیئر ٹیموں کے انتخاب کے لیے 8رکنی سلیکشن کمیٹی بنائی،کامران اکمل کو اس جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا، جونیئر سلیکشن کمیٹی انڈر 13، انڈر 16اور انڈر 19پلیئرز کا انتخاب کرے گی،اس حوالے سے محمد حفیظ نے ٹوئٹ کی اور کامران اکمل کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

انہوں نے کہا کہ ‘نجم سیٹھی کی جانب سے یہ فیصلہ بہت اچھا کیا گیا ہے، کامران ماڈرن کرکٹ کی ضروریات کو بخوبی سمجھتے ہیں اور وہ نئے ٹیلنٹ کی شناخت بھی بہت اچھے سے کرسکتے ہیں،سابق کپتان کی تعریف پر کامران اکمل نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے