English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل میں بھرپور طریقے سے واپسی کی کوشش کروں گا ،شاہین آفریدی

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کی فرنچائز لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ایک بہترین لیگ ہے، میں کلب کرکٹ میں بھی اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں ، کوشش ہو گی ایونٹ میں اچھے اور بھرپور طریقے سے کم بیک کروں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں قومی فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ انجری کے دوران سخت اور مشکل ٹریننگ کے عمل سے گزرا ہوں، کبھی کبھی تو دل چاہتا تھا کہ بس اب مزید ٹریننگ نہیں کرنی۔

کپتان لاہور قلندر نے کہا کہ فاسٹ بالر کا انجری کے بعد کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں فٹنس لیول ٹاپ کلاس ہونا چاہیے، نئے فاسٹ بالرز کے لیے مشکل ہوتا ہے کہ وہ ٹیسٹ میں لمبے سپیل کے ساتھ بولنگ کریں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ انجری کے دوران ہوم گراونڈ پر ہونے والی ٹیسٹ سیریز کو بہت مس کیا، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی خواہش تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے