ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایف ایف قومی فٹبال ٹیم کیلئے انٹرنیشنل فرینڈلی میچز کرانے کیلئے کوشاں

کراچی:پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف)نے اس سال مارچ میں انٹرنیشنل فرینڈلیز کی ونڈو میں قومی مینز فٹبال ٹیم کیلئے میچز منعقد کرانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

پی ایف ایف ذرائع کے مطابق فیڈریشن اس سال مارچ میں 20سے 28تاریخ کی ونڈو کے دوران قومی فٹبال ٹیم کیلئے انٹرنیشنل فرینڈلی میچز کرانے کیلئے کوشاں ہے،اس سلسلے میں پاکستان فٹبال فیڈریشن نے تھائی لینڈ، مالدیپ اور بھوٹان سے رابطہ کیا ہے جبکہ حال ہی میں پی ایف ایف کے سربراہ ہارون ملک نے بحرین میں اے ایف سی اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ان معاملات پر گفتگو بھی کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مارچ کی فیفا فرینڈلی ونڈو میں پاکستان کے حریف کا فیصلہ اگلے چند روز میں ہوجائے گا ،قومی مینز ٹیم اس سال ساف چیمپئن شپ میں بھی شرکت کرے گی جبکہ اپریل میں قومی ویمن ٹیم اولمپک کوالیفائیرز میں حصہ لے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں