English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مجھے تو کوئی لڑکی نہیں دے گا،شاہین کے نکاح کے بعد وسیم اور حارث کو فکر ستانے لگی

  لاہور: شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کے بعد ساتھی کرکٹرز محمد وسیم جونیئر اور محمد حارث کو اپنی فکر ستانے لگی۔

 وسیم نے شاہین کو مبارک دینے کے لیے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا ‘نکاح بہت بہت مبارک ہو شاہین، اللہ آپ کو ڈھیروں خوشیاں عطا کرے ۔ ساتھ ہی انہوں نے نسیم شاہ اور محمد حارث کو ٹیگ کیا اور کہا ‘اب ہمیں بھی کچھ سوچنا چاہیے ۔

 جواب میں محمد حارث بولے ‘وزیرا! مجھے تو کوئی لڑکی نہیں دے گا، آپ اور نسیم سوچ سکتے ہیں ۔ تاہم ٹوئٹ کا تاحال نسیم شاہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔

 خیال رہے کہ شاہین کا شاہد آفریدی کے بیٹی کے ساتھ گزشتہ روز نکاح ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے