لاہور: وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی کے نکاح میں نہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث شاہین آفریدی کے نکاح میں شریک نہیں ہوسکا لیکن میری دعائیں اور نیک تمنائیں جوڑے کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے جوڑے سمیت شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کے بڑے بھائی اور سابق کرکٹر ریاض آفریدی کو بھی مبارکباد دی۔
اسی دوران شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کے ایونٹ کوور کرنے والوں کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں تقریب میں آنے والے مہمانوں سے ایک درخواست بھی کی گئی۔
شاہین آفریدی اور ان کی اہلیہ کی جانب سے مہمانوں سے درخواست میں کہا گیا کہ تقریب کے دوران باہری دنیا سے رابطہ منقطع کرکے خاص لمحات میں شریک ہوں، نوٹ میں درج کیا گیا کہ برائے مہربانی اپنے موبائل سوئچ آف کریں اور یہ خاص لمحات ہمارے ساتھ انجوائے کریں،یہی ہمارے لیے بہترین تحفہ ہے۔
دوسری جانب محمد وسیم جونیئر نے شاہین آفریدی کو مبارک باد دیتے ہوئے ٹوئٹ میں نسیم شاہ اور حارث رف کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیں بھی کچھ سوچنا چاہیے جس پر محمد حارث نے لکھا کہ مجھے تو کوئی لڑکی نہیں دے گا، آپ اور نسیم شاہ سوچ سکتے ہیں۔

