English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرکٹر محمد حفیظ نے جامعہ کراچی میں داخلہ لے لیا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رانڈر محمد حفیظ نے جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنس میں داخلہ لے لیا،جامعہ کراچی کے فیس بک میں محمد حفیظ کے جامعہ کراچی میں داخلہ کی تصدیق کی گئی۔

 محمد حفیظ نے صدر شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ملاقات کی ہے۔

 ملاقات کے دوران 42 سالہ نوجوان کھلاڑی نے بتایا کہ کھیل کی وجہ سے وہ اپنا تعلیمی سفرمکمل نہیں کرسکے تھے تاہم اب انہیں ایک بہترین موقع میسرآیا ہے جس سے وہ بھرپوراستفادہ کریں گے۔

مداحوں کی جانب سے پروفیسر کہلانے والے کھلاڑی محمد حفیظ نے بتایا کہ وہ اپنی نوجوانی کے دنوں میں کرکٹ کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پائے تھے۔

 ملاقات میں قومی کرکٹ کے سابق کپتان نے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو بتایا کہ ان کا داخلہ شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں ہوا کہ اس لیے وہ بھی رواں سال سے جامعہ کراچی کے طالب علم ہیں۔

 اسی دوران ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے 42 سالہ آل راونڈر محمد حفیظ کو جامعہ کراچی میں خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کوکھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہیئے جو ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے ناگزیرہے۔

 انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ آپ کے اسپورٹس تجربات سے بھرپوراستفادہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے