ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  اب میں اس کا سینئر ہوں’، شاداب کی شاہین کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے گفتگو

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کو  شادی کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر شاداب خان کی جانب سے شاہین کو شادی کی مبارک باد دی گئی۔ ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ شاداب  شادی کی مبارک باد دینے کیلئے شاہین آفریدی سے گلے مل رہے ہیں اور کہہ رہے کہ  اب میں اس سے سینئر ہوں، کیونکہ میرا نکاح اس سے پہلے ہوا ہے۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب کی اس بات پر شاہین سمیت آس پاس موجود لوگ ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔ واضح رہے قومی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری بروز جمعے کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں