ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئی تو ہم بھی نہیں جائینگے، نجم سیٹھی

 لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں نجم سیٹھی نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے واضح کیا کہ بھارتی بورڈ کا مؤقف تبدیل نہ ہوا تو ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہوسکتا ہے، بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائیگی۔

 ذرائع کے مطابق نیوٹرل وینیو کے طور پر یو اے ای اور قطر کے ناموں پر غور کیا جاسکتا ہے، ایشیا کپ متاثر ہوا تو ورلڈکپ اور چیمپیئنز ٹرافی پر بھی ڈیڈلاک ہوگا، مارچ میں اے سی سی اور آئی سی سی دونوں کے اجلاس شیڈولڈ ہیں۔

 دوسری جا نب اے سی سی اجلاس میں افغانستان کرکٹ پر بھی بات ہوئی اور بورڈ نے افغانستان کا بجٹ 9 فیصد سے بڑھاکر 15 فیصد تک کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں