ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈالر کی قیمت میں چار کاروباری دنوں میں 7 روپے 08 پیسے کی کمی

 روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 83 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی 259 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں چار کاروباری دنوں میں 7 روپے 08 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر 274 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ اوپن مارکیٹ میں پانچ کاروباری دن میں9 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 511 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 234 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں