کیپ ٹائون:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے زیر اہتمام ہونے والے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل ساتھ افریقا نے پاکستان کو دوسرے وارم اپ میچ میں 6وکٹوں سے شکست دے دی۔
پارل میں کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 142رنز بنائے۔
عالیہ ریاض نے 48اور عائشہ نسیم نے 21رنز کی اننگ کھیلی،جواب میں میزبان ٹیم نے ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر 18.2اوورز میں حاصل کرلیا، لاورا ولوارڈت نے 65رنز بنائے جبکہ قومی ٹیم کی جانب سے عالیہ ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
