ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہین نے تو اپنے نکاح کا سوٹ ڈیزائن نہیں کیا، کِٹ کیسے ڈیزائن کرلی، شاہد آفریدی

شاہین نے تو اپنے نکاح کا سوٹ ڈیزائن نہیں کیا، کِٹ کیسے ڈیزائن کرلی، شاہد آفریدی

لاہور :پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی  نے اپنی ٹیم قلندرز کی کٹ ڈیزائن کی ہے جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر کافی چرچے میں ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز کی کٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی ڈیزائن کردہ ہے جس پر شہر کا نقشہ بنا ہوا ہے۔

اب ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کے دوران شاہد آفریدی سے اس حوالے سے سوال کیا گیا جس سے وہ لاعلم نکلے۔

سابق کپتان نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کٹ شاہین نے ڈیزائن کی۔ ساتھ ہی شاہد آفریدی نے پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘شاہین نے تو اپنے نکاح کا سوٹ ڈیزائن نہیں کیا، کٹ کیسے ڈیزائن کرلی’۔

شاہین آفریدی کا لاہور قلندرز کی کٹ سے متعلق صارفین سے سوال،شاہد خان آفریدی کے اس تبصرے پر دونوں میزبان ہنس دیے جس کے بعد لالا خود بھی ہنس پڑے۔

خیال رہے کہ کٹ کی رونمائی سے قبل لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے اعلان کیا تھا کہ شاہین آفریدی ہمارے کپتان ہیں، نئی کٹ بھی وہ ہی ڈیزائن کر رہے ہیں، جیسے وہ وکٹیں گراتے ہیں ان کا کٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اڑا دے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں