ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل، پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف

target

کراچی:  پی ایس ایل 8 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیا ہے، ٹام کوہلر کیڈمور 92 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی نے مقرر 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی پہلی دو وکٹیں 16 کے مجموعے پر گر گئیں، تاہم اس کے بعد ٹام کوہلر کیڈ مور اور بابر اعظم نے ٹیم کو سنبھالا دیا، دونوں کے درمیان 139 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ ٹام کوہلر کیڈ مور 50 گیندوں پر 7 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 92 رنز اور بابر اعظم 46 گیندوں پر 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، اینڈریو ٹائے، عمران طاہر اور محمد عامر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔کراچی کنگز کے سابق کپتان بابر اعظم اب پشاور زلمی کی قیادت کررہے ہیں جبکہ عماد وسیم نے کراچی کنگز کی قیادت سنبھال لی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں