ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 شاداب خان قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حسن علی

  کراچی:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے آٹھویں ایڈیشن میں میچ سے فاسٹ بولر حسن علی نے ایسے کھلاڑی کی نشاندہی کی ہے جو بابراعظم کی جگہ کپتانی کے فرائض سرانجام دے سکتا ہے۔

کراچی میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ شاداب خان قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ ہر وقت نئے قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔

حسن علی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں شاداب اسلام آباد  یو نائیٹڈ کی کپتانی کررہے ہیں اور انہوں نے خود کو منوایا ہے، اگر انہیں قومی ٹیم کی ذمہ داری دی گئی تو وہ اسکا فائدہ اٹھائیں گے،دوسری جانب تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے بابراعظم کو ہوم گرائونڈ پر ایک بھی ٹیسٹ جیتنے میں ناکامی کے بعد سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کیویز نے حال ہی میں ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں