کراچی: پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کو ایک بڑا جھٹکا لگ گیا۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر میر حمزہ انگلی میں فریکچر کے سبب اگلے میچز میں شرکت سے قاصر رہیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فرنچائز کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر کی انگلی میں فریکچر ہے۔
میر حمزہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

