ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ویمن کرکٹر منیبہ علی نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیے

کیپ ٹاﺅن:پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر منیبہ علی ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز اور ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان کی طرف سے سنچری اسکور کرنے والی پہلی پلیئر بن گئیں،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )ویمن ٹی 20ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں آئرلینڈ ویمن ٹیم کے خلاف منیبہ علی نے تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سنچری اسکور کر کے بڑا اعزاز اپنے نام کیا۔

 انہوں نے 68گیندوں پر 102رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس میں 14چوکے بھی شامل تھے،آئرلینڈ کے خلاف میچ میں منیبہ علی نے سنچری ا سکور کر کے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پانچویں سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے منیبہ علی کا کہنا تھا کہ سنچری بنانے پر بہت خوش ہوں، پلان کے مطابق بیٹنگ کی، میں اچھی اننگز کے لیے پر اعتماد تھی، ٹیم آئرلینڈ کے خلاف اچھاا سکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایکسٹرا کور پر کھیلنا میرا پسندیدہ سٹروک ہے، میں نے بغیر کسی دباﺅ کے اپنی بیٹنگ کو انجوائے کیا جس کی وجہ سے سنچری بنی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں