پاکستان میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اداکار فرحان سعید سمیت دیگر اداکاروں نے اپنے غصے کا اظہار کیا۔
فرحان سعید نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتے ہوئے نرخ پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے پاکستانی قوم سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
اداکار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ افسوس ہے کہ پاکستانی عوام 500 روپے لیٹر پیٹرول بھی ڈلوا لیں گے۔’
Pakistaniyon tum 500 rs litre bhi dalwa loge. Afsos!
The nations that don’t stand up for themselves, deserve this and worse !#inflation #petrolprice #PakistanEconomicCrisis— Farhan Saeed (@farhan_saeed) February 15, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ ’جو قوم اپنے حق کے لیے کھڑی نہ ہو وہ یہ اور اس سے مزید بُرے کی حق دار ہے‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پیٹرول 22 روپے 22 پیسے کے اضافے کے ساتھ 272 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17.20 روپےاضافے کے ساتھ 262.80 روپے سے بڑھا کر 280 روپے فی لیٹر کر دیا گیا۔
فرحان سعید کی ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے بھی ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم کے نوجوان 272 روپے فی لیٹر پیٹرول ڈلوا کر دھکے کھاتے ہوئے پی ایس ایل میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچنے میں مصروف ہے۔
فرحان سعید کے علاوہ دیگر اداکاروں نے بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیا۔
اداکارہ سمینہ پیر زادہ نے لکھا کہ پاکستان کی ترقی میں ہی سب کی ترقی ہے، بس کردو ظالمو، دھرتی ماں کو جینے دو پھلنے پھولنے دو، لوگوں کو سانس لینے دو’۔
پاکستان کی ترقی میں ہی ہے سب کی ترقی۔ بس کردو ظالمو دھرتی ماں کو جینے دو پھلنے پھولنے دو۔ لوگوں کو سانس لینے دو
— Samina Peerzada (@SaminaSays) February 16, 2023
مشی خان نے عوام پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ پیٹرول کے لیے اب بھی لمبی قطاریں ہوں گی، ٹم ہارٹن کو مت بھولیں، پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کو انجوائے کریں، اس قوم پر کوئی اثر نہیں ہوگا، ایک اور مہنگائی بم پھٹنے کا انتظار کریں اور عوام صرف 2 دن تک سوشل میڈیا پر صرف باتیں کرتی رہیں گے’۔
Why are you all so disturbed?? There still wud be long queues for petrol.. more cars on the road not to forget Tim Hortans coffee. Enjoy #PSL8
Nothing affects this Nation. Wait for another bomb another 2 days of keypad war. Talk talk no action. #PetrolDieselPrice— Mishi khan (@mishilicious) February 15, 2023
رابی پیر زادہ نے لکھا کہ ’پیٹرول کی نئی قیمت سن کر بانی پاکستان قائد اعظم کی یاد آگئی، ہمارے پاس کوئی وژن اور قیادت نہیں ہے، ہم اب ایک قوم نہیں رہے، ہم صرف لوگوں کا ٹولہ ہیں جو وطن سے زیادہ اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔
The founder of Pakistan, Quade Azam, Pakistan misses u sir, we have no leadership no vision , we aren’t a nation anymore, we are just bunch of people who prefer their personal interests more than our motherland 😢🙏
#PetrolDieselPrice pic.twitter.com/aUCFqaDjGQ
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) February 16, 2023
