English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی ریاست مسی سیپی میں فائرنگ، چھ افراد ہلاک

عہدیداروں نے بتایا ہے کہ جمعے کے روز امریکی ریاست مسی سیپی کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق مسی سیپی کے پبلک سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان بیلی مارٹن نے ٹیٹ کاؤنٹی کے علاقے ارکابوٹلا میں ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

گورنر ٹیٹ ریوز کے دفتر کا کہنا ہے کہ گورنر کو شوٹنگ کے اس واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔


فائل

فائل

گورنر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فی الوقت ایسا لگتا ہے کہ ملزم ایک ہی ہے اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔اس کی تصدیق ٹیٹ کاؤنٹی کے شیرف نے بھی کی۔

قریب ہی کولڈ واٹر کے علاقے میں واقع ایک ایلیمنٹری اسکول اور ایک ہائی اسکول میں اس واقعے کے بعد لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ کولڈ واٹر ایلیمنٹری اسکول کے فیس بک پیج پر بتایا گیا کہ یہ لاک ڈاؤن فائرنگ کے مشتبہ شخص کی تلاش کے دوران جاری رہا۔ لیکن تھوڑی دیر بعد ہی ایک اور پوسٹ میں بتایا گیا کہ لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے اور طلباء اور اساتذہ سب محفوظ ہیں۔

مسی سیپی میں پانی کی کمی فوٹو اے پی 2 ستمبر 2022

مسی سیپی میں پانی کی کمی فوٹو اے پی 2 ستمبر 2022

ارکابوٹلا امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس کے 50 کلو میٹرجنوب میں واقع ہے۔ 2020 کی مردم شماری کے مطابق یہاں صرف 285 لوگ رہتے ہیں۔

قریب ہی واقع ارکابوٹلا جھیل نہ صرف پانی کا ذخیرہ ہے بلکہ یہاں لوگ مچھلیاں پکڑتے ہیں اور سیاح تفریح کے لیے بھی آتے ہیں۔

اس خبر کے لیے معلومات ایسوسی ایٹڈ پریس سے لی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے