انقرہ:ترکیہ میں زلزلے کے بعد لاپتہ ہونے والے مغربی افریقا کے ملک گھانا کے انٹرنیشنل فٹبالرکرسٹیان آتسو کی لاش تقریبا 2 ہفتے بعد ملبے سے نکال لی گئی۔
ترکیہ میڈیا ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق 31 سالہ کرسٹیان آتسو 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے میں ملبے تلے دب گئے تھے، تب سے وہ لاپتہ تھے۔
31 سالہ فٹبالر کے ایجنٹ نے ترکیہ میڈیا کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں بہت افسوس کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ کرسٹیان آتسو کی لاش صبح سویرے برآمد ہوئی ہے، ان کی ملبے کے نیچے سے ملی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ فٹبالر کا موبائل فون بھی لاش کے پاس سے ملا ہے۔ ترک فٹ بال فیڈریشن نے بھی فٹبالر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔
