سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 276 ملین ڈالر اضافے کے بعد 3.19 بلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے پاس کل مائع غیرملکی ذخائر 8.7 بلین ڈالر ہو چکے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیرملکی ذخائر 5.51 بلین ڈالر ہیں۔سٹیٹ بینک کے ذخائر 276 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ تین ہزار 192 اعشاریہ نو ملین ڈالر ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی ماہ میں ہونے والا یہ پہلا اضافہ ہے۔ ایک طرف کافی عرصے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر میں کچھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تو دوسری جانب آئی ایم ایف کے ساتھ حکومتی بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔ جس کے بعد آئی ایم ایف معاہدے میں تسلسل کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ اسی طرح کچھ دیگر ممالک کی جانب سے ملنے والی امداد بھی اس معاہدے سے مشروط ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- فارم-6 پر الیکشن کمیشن کے متضاد دعوؤں کی جانچ ہونی چاہیے: ادت راج
- ’حکومت کو چاہئے شمشان جیسا سکون‘، شیوسینا-یو بی ٹی نے ’پیس بانڈ‘ پر اٹھائے سوال
- سپریم کورٹ میں ایس آئی آر سے متعلق سماعت ملتوی، 17 نومبر کو ہوگی اگلی سماعت
- ووٹر لسٹ کی غلطی پر اقلیت کے حوالہ والی طنزیہ پوسٹ کا معاملہ، یوپی کے چیف الیکٹورل افسر نے مانگی معافی
- عمر قید کی سزا کاٹ رہے آسارام کی پیرول میں توسیع سے سپریم کورٹ کا انکار