ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا کا ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ میں سفر تمام، نیوزی لینڈ فاتح

پارل:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے زیر اہتمام جاری ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کے 17ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر میگا ایونٹ سے آئوٹ کر دیا، گروپ 1کے اہم میچ میں کیویز ٹیم نے لنکن ٹیم کے خلاف 102رنز سے کامیابی سمیٹی۔

پارل میں کھیلے گئے گروپ 1کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور تین وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بنائے، کیویز ٹیم کی جانب سے امیلیا کیر نے 48گیندوں پر 66اور سوزی بیٹس نے 49گیندوں پر 56رنز کی اننگ کھیلی جبکہ سری لنکا کی جانب سے اچینی کلسوریا اور انوکا راناویرا نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ لائن کیویز بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 15.5اوورز میں محض 60رنز پر ڈھیر ہو گئی، کپتان چماری اتاپتو نے اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 19رنز بنائے، کیویز ٹیم کی جانب سے امیلیا کیر اور لیہ طہہو نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔

فاتح ٹیم کی پلیئر امیلیا کیر 66رنز کی اننگ اور 7رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں