ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیفا فٹ بال ایوارڈ، سال کے بہترین فٹبالرکیلئے میسی ،امباپے اور بینزما مدمقابل

 نیویارک:سال 2022 کے بہترین فٹ بالر کے فائنلسٹ کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم جیت کا تاج کس کے سر ہوگا اس کا فیصلہ پیرکو ہوگا ۔ 2022 کے بہترین فیفا مینز پلیئر کے انعام کے لیے اولمپک چیمپئن فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے کھلاڑی لیونل میسی اور ورلڈ کپ کے فائنل میں ہیٹ ٹرک اور گولڈن بوٹ حاصل کر نے والے فرانسیسی کھلاڑی کیلن امباپے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے جبکہ ٹائٹل کے دیگر دعویداروں میں کریم بینزیما بھی  شامل ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ایوارڈ کی یہ تقریب پیرس میں منعقد ہوتی ہے جس میں سال کے بہترین فٹبالر کو بیلن ڈی اور نامی ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ارجنٹائن کو ورلڈ کپ جتوانے والے میسی اس ایوارڈ کے لیے فرانس کے مباپے پر برتری حاصل کیے دکھائی دیتے ہیں ، میسی نے سات بار بیلن ڈی اور جیتا ہے۔ 

فرانس کے مباپے گزشتہ برس قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ میں تین گول سکور کر کے ہیٹ کرنے والے دوسرے فٹبالر بنے، وہ فٹبال لیگ ون کے ٹاپ سکورر بھی ہیں۔ بینزیما کے انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد اس اعزاز جیتنے کے امکانات کو دھچکا لگا ہے، ریال میڈریڈ کے کپتان کو سال 22-2021 میں بہترین پرفارمنس پر بیلون ڈی آر ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔ اس ایوارڈ جیتنے والی جیوری میں ہر ملک کی قومی ٹیم کے کپتان اور کوچ کے ساتھ اس ملک سے ایک صحافی شامل ہوتا ہے جبکہ شائقین بھی ووٹ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بیلن ڈی اور ایوارڈ فرانس فٹبال کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے ، گزشتہ سال یہ ایوارڈ لیونل میسی نے ریکارڈ 7ویں بار اپنے نام کیا تھا، جبکہ رونالڈو نے یہ ایوارڈ 5 بار اپنے نام کیا ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں