اسلام آباد:سابق کپتان شاہد خان آفریدی نےقومی ٹیم اور پشاور ذلمی کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر ایک اچھا پلیئر ہے لیکن بطور میچ فنشر بابر نے اب تک خود کو ثابت نہیں کیا۔
نجی ٹی وی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر ورلڈ کا نمبر ون پلیئر ہے، اس ملک کی پہچان ہے لیکن ایک چیز بابر کےڈی ویلیئر اور ویرات کوہلی کے لیول پر آنے میں رکاوٹ بنتی ہے وہ فنشنگ ہے، بطور میچ ونر بابر نے اب تک خود کو ثابت نہیں کیا، میری خواہش ہے کہ بابر میچ فنشر بن کر میچ کو ختم کرے۔
سابق کپتان نے کہا کہ بابراعظم کے ویرات کوہلی اور ڈی ویلیئر کے لیول پر آنے میں ایک رکاوٹ ہے اور وہ فنشنگ ہے، بطور میچ ونر بابر نے اب تک خود کو ثابت نہیں کیا، میری خواہش ہے بابراعظم ایسا کرے۔
سابق کپتان نے بابر کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے کہ اس میں یہ خاصیت ہے کہ بابر وکٹ پر کھڑے رہ کر دوسرے کھلاڑیوں کو کھلا سکتا ہے کیوں کہ بابر سیٹ ہونے میں کچھ وقت لیتا ہے ۔
اس موقع پر امام الحق نے بھی کہا کہ بابراعظم بھی تسلیم کرتے ہیں کہ میچ فنش کروں، مجھے لگتا ہے کہ بابر کو اپنے اسٹرائیک ریٹ پر بھی کام کرنا چاہیے تاکہ وہ ففٹی ہوتے ہی اپنی مرضی سے ایسا کھیلے کہ بولر بھی اس کا سامنا کرنے سے ڈرے۔
