اسلام آباد:پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 9 مارچ سےلیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگی۔
پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
